بلاشبہ سبز ہلالی پرچم اور سرسبزہ و شجر یعنی ہریالی دونوں ہی ہمارئے پاک وطن کی بقاء و سلامتی کی علامت و نشان ہیں۔ موجودہ دور ہماری معیشت، زراعت و صنعت سبھی پانی و بجلی جیسے اہم مسائل کا شکار ہیں۔ جہاں ہم قوم کالاباغ ڈیم جیسے اہم مسئلے کے لیے اپنی آواز اٹھا رہے ہیں وہی شجرکاری پر بھی اہم و عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔
آئیے ہم سب ملک کر اس یوم آزادی کے دن اپنے سبز ہلالی پرچم کو لہرانے کے ساتھ ساتھ اپنے اپنے حصے کا سبز پودا بھی لگائیں جس کو صرف لگانا نہیں بلکہ کے اسکی نگہداشت کا ذمہ بھی لینا ہے۔ بات تو تب ہے کہ جو پودا آج ہم لگائیں اس کو دیکھ بھال بھی کریں تاآنکہ آیوالے اگلے سال کو انشاءاللہ وہ سبز پودا اسے پتے و ٹہنیاں بھی سبز ہلالی پرچم کی طرح لہلہاتی نظر آیئں۔
جشن آزادی مبارک
سرسبز و سیراب پاکستان زندہ آباد تابندہ آباد
سوچیئے گا ضرور۔۔۔
اور آگاہ ضرور کیجیئے گا کہ کیا رائے ہے آپ سب کی؟
پر جواب دینے سے پہلے ہم سب خود کو آئینہ میں ضرور دیکھنا ہو گا۔
حسبی اللہ لا الہ الا ھو علیہ توکلت وھو رب العرش العظیم – ، القرآن سورتہ توبہ، آیت 129
اللہ سبحان وتعالی ہم سب کو مندرجہ بالا باتیں کھلے دل و دماغ کے ساتھ مثبت انداز میں سمجھنے، اس سے حاصل ہونے والے مثبت سبق پر صدق دل سے عمل کرنے کی اور ساتھ ہی ساتھ ہمیں ہماری تمام دینی، سماجی و اخلاقی ذمہ داریاں بطریق احسن پوری کرنے کی ھمت، طاقت و توفیق عطا فرما ئے۔ آمین!