The main reason for my visit to Karachi is my children, and I want to take them around everywhere so they can enjoy themselves. A great place for kids to play and have fun is the playland, where there are many small rides, as well as jumping areas and racing cars, which make my daughters very happy.
As I have discussed earlier, Karachi has many places to visit—from museums to parks, natural beauty to historical sites, traditional locations to the beach. You can find all kinds of beauty here.
Out of all the parks I have visited in Karachi, I found Askari Park to be the best in terms of natural beauty. It also has many great rides, from thrilling rides to easy ones, where you can sit and enjoy.
One corner of Askari Park is specially designed for small children, with more than 20 small rides. The best part is that the prices are reasonable. All the rides are up to standard and brand new.
We got another chance to visit this park, and this time I decided to spend more time in the playland area so my children could fully enjoy this outing.
Today, I will take you on a tour of Askari Park, especially the playland area, which is a very relaxing and enjoyable spot. It’s a great place for Pakistani families to bring their kids. I am sure many people are unaware of this park.
The entrance fee to the park is Rs. 50 per person, and children under 3 years old enter for free. The ticket prices for rides range from Rs. 80 to Rs. 200, depending on the ride. The more thrilling rides have the highest ticket prices.
Talking about the playland area, each ride costs Rs. 100, which is approximately $0.33. There are around 20 rides here, and each has a fixed ticket price. I think it’s worth the money because the rides are new, in good condition, and offer a decent duration for enjoyment.
I have shared some pictures with you where you can see my kids sitting on different rides and having a lot of fun. We spent about 1.5 hours here, trying almost all the rides, and my children thoroughly enjoyed it.
If I talk about the total expenses in this park, I spent around Rs. 5000, which is about $20. However, it’s still better compared to other parks, which are more expensive.
I hope you enjoyed this tour of the park, got useful information about it, and also liked the pictures I shared.
Original content in Urdu, translated using Chatgpt
میری کراچی میں آمد کی اصل وجہ میرے بچے ہیں اور میں چاہتا ہوں کہ انہیں ہر طرف کی سیر کراؤں تاکہ یہ بچے خوب لطف اندوز ہو سکیں۔ بچوں کے کھیلنے اور انجوائے کرنے کی بہترین جگہ پلے لینڈ ہے، جہاں پر بہت سارے چھوٹے جھولے ہیں اور ساتھ میں جمپنگ اور ریسنگ کار بھی ہے، جس سے میری بچیاں بہت خوش ہوتی ہیں۔
جیسا کہ پہلے ذکر کیا جا چکا ہے، کراچی میں گھومنے کے لیے بہت ساری جگہیں ہیں، میوزیم سے لے کر پارک تک اور قدرتی خوبصورتی سے لے کر تاریخی جگہوں تک، اور روایتی مقامات سے لے کر سمندر کے ساحل تک، ہر قسم کی خوبصورتی آپ کو مل سکتی ہے۔
کراچی شہر میں جتنے بھی پارک میں گھوما ہوں، ان میں سے بہترین مجھے عسکری پارک لگا، جو قدرتی خوبصورتی کے لحاظ سے بہترین ہے اور ساتھ میں یہاں بہت سارے اور بہترین جھولے بھی ہیں۔ خطرناک جھولوں سے لے کر آسان جھولوں تک سب موجود ہیں، جہاں دل کرے بیٹھ جائیں اور لطف اندوز ہوں۔
عسکری پارک کا ایک کونا خاص طور پر چھوٹے بچوں کے لیے بنایا گیا ہے، جہاں پر 20 سے زیادہ چھوٹے جھولے ہیں اور اچھی بات یہ ہے کہ قیمت کے لحاظ سے بھی یہ مناسب ہیں۔ یہاں کے ہر جھولے کا معیار بہت اچھا ہے اور جھولے بالکل نئے ہیں۔
ہمیں ایک بار پھر اس پارک کا دورہ کرنے کا موقع ملا، اور اس بار میں نے سوچا کہ زیادہ وقت پلے لینڈ ایریا میں گزاروں تاکہ میرے بچے اس سفر سے اچھی طرح لطف اندوز ہو سکیں۔
آج میں آپ لوگوں کو عسکری پارک کا دورہ کرواؤں گا، خاص طور پر پلے لینڈ ایریا کا، جو نہایت ہی بہترین اور پر سکون جگہ ہے۔ یہ پاکستان کے شہریوں کے لیے ایک بہترین جگہ ہے تاکہ وہ اپنے بچوں کو لا سکیں۔ یقیناً بہت سارے لوگوں کو اس پارک کے بارے میں معلوم نہیں ہوگا۔
اس پارک میں داخلہ فیس 50 روپے فی فرد ہے اور 3 سال سے کم عمر بچوں کے لیے کوئی فیس نہیں۔ اسی طرح ہر جھولے کی ٹکٹ 80 روپے سے لے کر 200 روپے تک ہے، جو جھولے کی نوعیت پر منحصر ہے۔ جو زیادہ خطرناک جھولے ہیں ان کی ٹکٹ سب سے مہنگی ہوتی ہے۔
پلے لینڈ ایریا کی بات کروں تو ہر جھولے کے 100 روپے چارجز ہیں، جو تقریباً $0.33 کے برابر ہیں۔ یہاں تقریباً 20 جھولے ہیں اور ہر ایک کی فکسڈ ٹکٹ قیمت ہے۔ مجھے تو لگتا ہے کہ پیسے کے حساب سے یہ بہترین ہے کیونکہ یہاں کے جھولے نئے اور اچھے ہیں، اور ساتھ میں جھولے دینے کا دورانیہ بھی کافی لمبا ہے۔
میں نے آپ لوگوں کے ساتھ کچھ تصاویر بھی شیئر کی ہیں، جہاں آپ میرے بچوں کو مختلف جھولوں پر بیٹھے دیکھ سکتے ہیں اور وہ خوب انجوائے کر رہے ہیں۔ ہم یہاں تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کا وقت گزارے اور تقریباً سارے جھولوں پر گئے، اور میرے بچے خوب لطف اندوز ہوئے۔
اگر میں صرف اس پارک میں کل اخراجات کی بات کروں تو مجھے تقریباً 5000 روپے خرچ ہوئے، جو $20 بنتے ہیں۔ لیکن پھر بھی یہ دوسرے پارکوں کے مقابلے میں اچھا ہے، جو زیادہ مہنگے ہوتے ہیں۔
امید کرتا ہوں آپ کو اس پارک کی سیر اچھی لگی ہوگی اور ساتھ میں اس پارک کے بارے میں معلومات بھی ملی ہوں گی اور تصاویر سے بھی لطف اندوز ہوئے ہوں گے۔
I hope you find this post interesting and I hope you will like it. If you like the post, please leave feedback in the comments section so that the next one will be even better. Thank you for sticking with me until the end.
TWITTER TELEGRAM HIVE WHATSAPP DISCORD
Masha Allah good...It is necessary to give company to kids and enjoy the happy moments.