Assalamu Alaikum, rahmatullahi wa barakatuhu. Human life is the name of beautiful breaths. When these breaths continue, human life continues. When human breathing stops, human journey in this world stops. But all of us humans want our journey in this world to be easy, beautiful and successful. But there are many roles involved in making our journey beautiful, and the biggest role among them is our family, our friends, our relatives and loved ones. Whenever I see my children, I feel a joy, a joy, a joy that soothes the soul and makes life enjoyable. Whenever I pray, I pray this same prayer. O my Allah, keep the children of all the parents in this world healthy and grant them a long life, because children are the coolness of their parents' eyes. And my Allah, the Almighty, said, "Whoever loves another person, there are many things in his life." Loves arise that give him happiness, and he who does not love people, his heart becomes stone.
السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ انسان کی زندگی خوبصورت سانسوں کا نام ہے اور جب یہ سانسیں چلتی رہتی ہیں تو انسان کی زندگی چلتی رہتی ہے اور جب انسان کی سانس رک جاتی ہیں تو انسان کا سفر اس دنیا کا رک جاتا ہے لیکن ہم سب انسان چاہتے ہیں کہ ہمارا اس دنیا کا سفر اسان بھی ہو خوبصورت بھی ہو کامیاب بھی ہو لیکن ہمارے اس سفر کو خوبصورت بنانے میں بہت سے کردار شامل ہیں اور ان میں سے سب سے بڑا کردار ہماری فیملی اور ہمارے دوست اور ہمارے رشتہ دار اور چاہنے والے ہیں میں جب بھی اپنے بچوں کو دیکھتا ہوں تو میں دیکھ کر اپنے بچوں کو ایک خوشی محسوس کرتا ہوں ایک مسرت محسوس کرتا ہوں ایسی خوشی جو روح کو بھی تسکین عطا کرتی ہے اور زندگی کو بھی خوشگوار بناتی ہے میں جب بھی دعا مانگتا ہوں تو یہی دعا مانگتا ہوں اے میرے اللہ اس دنیا کے تمام والدین کے بچوں کو صحت مند رکھ اور ان کو لمبی زندگی عطا فرما کیونکہ بچے اپنے والدین کی انکھوں کی ٹھنڈک ہوتے ہیں اور میرے اللہ رب العزت نے ارشاد فرمایا جو ہمارا رب ہے جس نے یہ کائنات ساری کی ساری تخلیق فرمائی ہے وہ فرماتے ہیں کہ جو بھی انسان انسان سے محبت کرتا ہے تو اس کی زندگی میں بہت سی محبتیں پیدا ہوتی ہیں جو اس کو خوشیاں عطا کرتی ہیں اور جو انسانوں سے محبت نہیں کرتا تو اس کا دل پتھر
Let us make our stone hearts beautiful, let us make our stone hearts soft and gentle and flowers, and these flowers will only become flowers when we love flowers. Flowers do not only bloom in gardens, but flowers also bloom in our lives in the corners of our homes. Those flowers are our children. Those flowers are our new generation. If we love our generation, if we love our children, then these children will also be flowers for us and will bring peace to our souls and hearts. I have seen that many parents do not pay much attention to the training of their children, and they do not look at their children carefully, nor do they love their children, but they have only one goal: to earn wealth, advance in business, and achieve fame. But in all these activities, in all these goals, they forget to keep their children happy, love them, and give them time. It has been seen that many parents are negligent towards their children, and due to their negligence, their children become deluded and lag behind in the world. So they become very irritable, very angry or they become lonely. So we should, if we want to educate our children well and make them good members of society, spend time with them, have lunch and breakfast with them, start the day together and end the day together. If we don't give our children time and don't pay attention to them, they will become lonely.
ائیے ہم اپنے پتھر دلوں کو خوبصورت بنائیں ہم اپنے پتھر دلوں کو نرم اور ملائم اور پھول بنائیں اور یہ پھول اسی وقت بنیں گے جب ہم پھولوں سے محبت کریں گے صرف پھول باغوں میں ہی نہیں کھلتے بلکہ پھول تو ہماری زندگی میں ہمارے گھر کے انگن میں بھی کھلتے ہیں وہ پھول ہمارے بچے ہیں وہ پھول ہماری نئی نسل ہے اگر ہم اپنی نسل سے محبت کریں گے اگر ہم اپنے بچوں سے پیار کریں گے تو یہ بچے ہمارے لیے پھول بھی ہوں گے اور ہماری روح کو اور ہمارے دل کو تسکین بھی پہنچائیں گے میں نے یہ دیکھا ہے کہ بہت سے والدین اپنے بچوں کی تربیت پر بہت زیادہ توجہ نہیں دیتے اور وہ اپنے بچوں کو توجہ سے نہیں دیکھتے اور نہ ہی اپنے بچوں سے پیار کرتے ہیں بلکہ ان کا ایک ہی مقصد ہوتا ہے دولت کمانا کاروبار میں اگے بڑھنا اور شہرت حاصل کرنا لیکن ان تمام سرگرمیوں میں ان تمام مقاصد میں وہ اپنے بچوں کو خوش رکھنا ان سے پیار کرنا ان کو وقت دینا بھول جاتے ہیں اور یہ دیکھا گیا ہے کہ بہت سے والدین اپنے بچوں سے لاپرواہی برتتے ہیں اور ان کی لاپرواہی کی وجہ سے ان کے بچے وہم کا شکار ہو جاتے ہیں اور دنیا کے میدان میں پیچھے رہ جاتے ہیں یا تو وہ بہت زیادہ چڑچڑے ہو جاتے ہیں بہت زیادہ غصہ کرنے والے ہو جاتے ہیں یا پھر تنہائی پسند ہو جاتے ہیں تو ہمیں چاہیے کہ اگر ہم نے اپنے بچوں کو اچھی تربیت اور معاشرے کا اچھا فرد بنانا ہے تو ہم نے ان کے ساتھ وقت گزارنا ہے ان کے ساتھ لنچ کھانا اور ناشتہ ساتھ کرنا ہے دن کا اغاز ساتھ کرنا ہے اور دن کا اختتام بھی مل کر کرنا ہے اگر ہم اپنے بچوں کو وقت نہیں دیں گے ان پر توجہ نہیں دیں گے تو وہ تنہائی کا شکار ہو جائیں
Many parents complain that their children do not listen to them and behave rudely in front of them. What is the reason for this? There is only one reason for this. It is that when parents do not pay attention to the training of their children, do not spend time with them, do not encourage them, when children become distant from their parents, children become irritable and become rude to their parents. Because we have to make our children good individuals and citizens of this society. And when we do not give our children time, when children fall asleep while waiting for us, when children need us and we cannot even help them in this need, can we imagine that children should not become rude and become polite? These children will not become polite until we introduce our children to love, affection, sincerity, and all these things. So we should, if we want to make children the best members of society, we have to give them time, love them, and hold them close to our chest.
بہت سے بچے والدین یہ شکایت کرتے ہیں کہ ان کے بچے ان کا کہا نہیں مانتے اور ان کے سامنے بے ادبی سے پیش اتے ہیں اس کی کیا وجہ ہے اس کی ایک ہی وجہ ہے وہ یہ وجہ یہ ہے کہ جب والدین اپنے بچوں کی تربیت پر توجہ نہیں دیں گے ان کے ساتھ وقت نہیں گزاریں گے ان کے ان کی حوصلہ افزائی نہیں کریں گے تو بچے جب اپنے والدین سے دور ہو جاتے ہیں تو بچے چڑچڑے پن کا شکار ہو کر اپنے والدین کے بے ادب بن جاتے ہیں کیونکہ ہم نے اپنے بچوں کو اس معاشرے کا ایک اچھا فرد اور شہری بنانا ہے اور جب ہم اپنے بچوں کو وقت ہی نہیں دیں گے جب بچے ہمارے انتظار کرتے کرتے سو جاتے ہیں جب بچوں کو ہماری ضرورت ہوتی ہے اور اس ضرورت میں ہم ان کی مدد بھی نہیں کر سکتے تو کیا ہم یہ تصور کر سکتے ہیں کہ بچے بے ادب نہ بنے اور ادب والے بنیں نہیں یہ بچے اس وقت ادب والے نہیں بنیں گے جب تک ہم اپنے بچوں کو پیار محبت خلوص ان سب چیزوں سے اشنا نہیں کریں گے تو ہمیں چاہیے کہ اگر ہم نے بچوں کو معاشرے کا بہترین فرد بنانا ہے تو ان کو وقت دینا ہوگا ان سے پیار کرنا ہوگا اور ان کو سینے سے لگانا ہوگا
Last night I organized a pakora party with my children. I prepared all the ingredients for making pakoras. For the pakoras, I finely chopped garlic, ginger, tomatoes, onions and various vegetables and then after chopping them, I prepared the pakora spices. This pakora party was organized because I wanted to spend time with my children and we all made pakoras together and then ate them together. During this time, my children talked about different things, I encouraged them, we laughed. These were the moments that made the children love me and I also started loving my children even more. My children and the children of all parents want their parents to spend time with them, so look at how we are sitting together as a family and making pakoras and then eating them together. The pakoras you are seeing in the pictures are all made by me and my children together and the little girl you are seeing in the picture is my 18-month-old daughter with me. I have a daughter and this is my 18-month-old daughter who was also working with me. This is how love is created in families. This is how children develop respect for their parents and children respect their parents. If parents can make their children respect them and teach them morals, love and affection,
گزشتہ دن رات کے وقت میں نے اپنے بچوں کے ساتھ پکوڑا پارٹی کا انتظام کیا میں نے پکوڑے بنانے کے لیے سارا سامان تیار کیا پکوڑوں کے لیے میں نے لہسن ادرک ٹماٹر پیاز اور مختلف ویجیٹیبل کو باریک باریک کاٹا اور پھر کاٹنے کے بعد میں نے پکوڑے کا مصالحہ تیار کیا یہ پکوڑا پارٹی اس وجہ سے بنائی گئی کیونکہ میں اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزارنا چاہتا تھا اور ہم سب نے مل کر پکوڑے بنائے اور پھر مل کر کھائے اس دوران میرے بچوں نے مختلف باتیں کی میں نے ان کی حوصلہ افزائی کی ہم نے ہنسی مذاق کیا یہ لمحے وہ لمحے تھے جس سے بچوں کے دل میں میرے لیے بھی محبت پیدا ہوئی اور میں بھی اپنے بچوں سے اور زیادہ محبت کرنے لگا میرے بچے اور تمام والدین کے بچے یہ چاہتے ہیں کہ ان کے والدین ان کے ساتھ وقت گزارے تو اپ دیکھیں کہ ہم کس طرح فیملی میں بیٹھ کر مل کر پکوڑے بنا رہے ہیں اور پھر مل کر کھا رہے ہیں یہ جو اپ پکوڑے دیکھ رہے ہیں تصاویر میں یہ سب میں نے اور میرے بچوں نے مل کر بنائے ہیں اور یہ جو تصویر میں اپ چھوٹی سی بچی کو دیکھ رہے ہیں میرے ساتھ یہ میری 18 ماہ کی بیٹی ہے اور یہ میری 18 ماہ کی بیٹی بھی میرے ساتھ مل کر کام کر رہی تھی اس طرح فیملیوں میں محبت پیدا ہوتی ہے اس طرح بچوں میں والدین کے لیے عزت پیدا ہوتی ہے اور بچے والدین کی عزت کرتے ہیں اگر والدین اپنے بچوں کو عزت کرانے کے قابل بنائیں اور ان کو اخلاق پیار محبت سکین۔
The purpose of my article today is only one thing, that we have to make our new generation, our children, our children a better person for the society and then we have to train them so that they too, as fathers, will train their children well because when we, as fathers, train our children well, we will teach them the principles of living in society and respecting society, then when they become fathers, they will also train their children well. Therefore, I would like to request all of you readers to give time to your children, spend time with them, and make the beautiful moments of your life beautiful by sitting with your children because this life is very beautiful and by making this life beautiful, we can also make our children successful and make their lives successful. If someone's children are irritable, angry, lonely, then parents should look at themselves and see how much time they are giving to their children and how they are training them. Therefore, if we want to make our children successful, we have to spend time with our children. You have to give time, you have to spend time with them. Take your children out once a week, eat outside, go for a walk, and teach them to be truthful, moral, and stay away from hypocrisy. That's what I hope you all will do. And may God grant you and me the ability to do the same.
میرے اج کے ارٹیکل کا مقصد صرف ایک ہی ہے کہ ہم نے اپنی نئی نسل کو ہم نے اپنے بچوں کو ہم نے اپنی اولاد کو معاشرے کے لیے بھی ایک بہتر فرد بنانا ہے اور پھر ان کو یہ تربیت بھی دینی ہے کہ وہ بھی بطور والد اپنے بچوں کی اچھی تربیت کریں گے کیونکہ جب ہم بطور والد اپنے بچوں کی اچھی تربیت کریں گے ان کو معاشرے میں رہنے کا اور معاشرے کی عزت کرنے کے اصول سکھائیں گے تو پھر جب وہ والد بنیں گے تو وہ بھی اپنے بچوں کو اچھی تربیت دیں گے تو اس لیے میں یہ گزارش کروں گا اپ سب پڑھنے والوں سے کہ اپنے بچوں کو وقت دیں ان کے ساتھ وقت گزاریں اپنی زندگی کے خوبصورت لمحوں کو اپنے بچوں کے ساتھ مل بیٹھ کر اور خوبصورت بنائیں کیونکہ یہ زندگی بہت خوبصورت ہے اور اس زندگی کو خوبصورت بنا کر ہم اپنے بچوں کو بھی کامیاب بنا سکتے ہیں اور ان کی زندگیوں کو بھی کامیاب بنا سکتے ہیں اگر کسی کے بچے چڑچڑے ہیں غصے کا شکار ہیں تنہائی پسند ہیں تو والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے اوپر نظر دوڑائیں اور یہ دیکھیں کہ وہ اپنے بچوں کو کتنا وقت دے رہے ہیں اور ان کو کیسی تربیت دے رہے ہیں اس لیے ہم نے اگر اپنے بچوں کو کامیاب بنانا ہے تو ہم نے اپنے بچوں کی وقت دینا ہے ان کے ساتھ وقت گزارنا ہے اپنے بچوں کو ہفتے میں ایک دن باہر لے جائیں باہر کھانا کھائیں چہل قدمی کریں سیروں سے ہاتھ کریں اور اسی طرح اپنے بچوں کو سچائی پسند اور اخلاق پسند اور منافقت سے دور رہنے کا درس دے تو یہی بات امید ہے اپ سب بھی اس پر عمل کریں گے اور اللہ مجھے اور اپ کو بھی عمل کرنے کی توفیق
I completely agree,nice post Sir