Assalamu Alaikum, wa Rahmatullahi wa Barakatuhu. The beautiful sights of nature and the movements of us humans, the chirping of birds, the flight of birds in the beautiful sky, and the sound of the wind blowing, all these things give peace to humans. I felt nature very closely when I flew. When a person flies over the beautiful earth like a bird and feels the sights of nature, he thinks that he is dreaming in the gardens of paradise. So I have made some pictures of this scenery which I am sharing with you all in today's article. This world, this nature is very beautiful and we humans are the flowers of this beautiful nature and we are the flowers that smell the flowers. This world becomes more beautiful with our fragrance.
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ خوبصورت قدرت کے نظارے اور ہم انسان کی چہل پہل اور پرندوں کی چہچہار اور خوبصورت اسمان پر پرندوں کی پرواز اور چلتی ہوا کی اواز یہ ساری چیزیں انسان کو سکون بخشتی ہیں میں نے قدرت کو بہت نزدیک سے محسوس کیا جب میں نے اڑان بھری جب ادمی پرندوں کی مانند خوبصورت زمین کے اوپر پرواز کرتا ہے اور قدرت کے نظاروں کو محسوس کرتا ہے تو وہ سمجھتا ہے کہ وہ جنت کے باغوں میں سحر کر رہا ہے تو میں نے کچھ تصاویر اسی منظر کشی کی بنائی ہیں جو اج کے ارٹیکل میں میں اپ سب کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں یہ دنیا یہ قدرت بہت ہی خوبصورت ہے اور ہم انسان اس خوبصورت قدرت کی پھول ہیں اور ہم پھول مہکتے پھول ہیں ہماری خوشبو سے یہ دنیا اور خوبصورت ہو جاتی ہے
Allah Almighty has given man a lot of power, the power of knowledge, the power of consciousness, the power of thinking, the power of distinguishing between good and evil, and the power to enhance beauty, the power to improve character. All these powers together make man the most beautiful of creations and also make man a beautiful human being. This nature, this mountain, this river, this sea, this desert, this desert, this lush field, this divine field, every corner of the universe has been created by Allah Almighty for man. And Allah has given man the knowledge to go to the depths of the sea with his knowledge and search for treasures, and to search the sea, to find the hidden beauties within it, and to find the things that are beneficial and hidden for man in it and make them beneficial for himself and for all mankind. So every sight of this nature is very beautiful for us and we should feel nature, make ourselves beautiful, put our sadness in the lap of this nature and feel how compassionately this nature treats us.
انسان کو اللہ رب العزت نے بہت سی طاقت عطا کی ہے علم کی طاقت شعور کی طاقت سوچ سمجھ کی طاقت اور اچھائی اور برائی میں تمیز کی طاقت اور اسی طرح خوبصورتی کو نکھارنے کی طاقت کردار کو بہتر بنانے کی طاقت یہ تمام طاقتیں مل کر انسان کو اشرف المخلوقات بھی بناتی ہیں اور انسان کو ایک خوبصورت انسان بھی بناتی ہیں یہ قدرت یہ پہاڑ یہ دریا یہ سمندر یہ صحرہ یہ ریگستان یہ سرسبز کھیت یہ للہاتی کھیت کائنات کا ہر کونہ اللہ رب العزت نے انسان کے لیے پیدا کیا ہے اور اللہ نے انسان کو علم عطا کی ہے کہ وہ اپنے علم سے سمندر کی تہوں میں جا کر خزانے تلاش کرے اور سمندر کو تلاش کرے اس کے اندر موجود پوشیدہ خوبصورتیوں کو تلاش کرے اور اس میں جو چیزیں انسان کے لیے فائدہ مند ہیں اور چھپی ہوئی ہیں ان کو تلاش کر کے اپنے لیے اور پوری انسانوں کے لیے فائدہ مند بنائے تو یہ قدرت کا ہر نظارہ ہمارے لیے بہت خوبصورت ہے اور ہمیں چاہیے کہ ہم قدرت کو محسوس کریں اپنے اپ کو خوبصورت بنے اپنی اداسیوں کو اس قدرت کی گود میں جا کر رکھ دیں اور محسوس کریں کہ یہ قدرت ہمارے ساتھ کس قدر شفقت کے ساتھ پیش اتی ہے
When a person goes out to the mountains, when he looks down at the earth from the tops of the mountains, the earth seems very small to us, but the mountains are huge, but man is tearing the mountains apart, tearing their chests, extracting the things he needs from them and preparing things for himself. So are we more powerful than the mountains? No, the mountains are more powerful than us. But Allah has given us knowledge, and as a result of this knowledge, we are tearing the chests of something more powerful than ourselves and preparing the things we need from them. Allah has given us a lot of power. And now tell me, do these pictures that I am sharing with you not bear witness to the fact that on the one hand, I have captured this scene in a picture and captured it with my knowledge and with the help of this technology that we humans have developed through knowledge, and who gave this knowledge? This knowledge was given by Allah, and who created us humans? Allah created us, and Allah has placed that technology in the minds of humans, which has remained until today. No human being could create these beautiful natural scenes that you see in the pictures. We humans can create them with a brush, but can we actually see them? Can we walk in them? Can birds fly in them? No, then why not give thanks to Allah and enjoy the beautiful sights of nature and conquer this universe for ourselves and for humans so that every particle of this universe can prove beneficial to us.
جب انسان پہاڑوں کی طرف نکل جاتا ہے تو پہاڑوں کی چوٹیوں پہ پہاڑوں کی بلندیوں سے جب نیچے زمین کی طرف دیکھتا ہے تو زمین ہمیں بہت چھوٹی سی محسوس ہوتی ہے لیکن پہاڑ بڑے بڑے ہیں لیکن انسان پہاڑوں کو چیر کر اس کے سینے کو چیر کر اس میں سے اپنی ضروریات کی چیزیں نکال رہا ہے اور اپنے لیے سہولت کے سامان تیار کر رہا ہے تو کیا ہم پہاڑ سے بہت طاقتور ہیں نہیں بلکہ پہاڑ ہم سے طاقتور ہے لیکن اللہ نے ہمیں علم عطا کیا اور اس علم کی بطور ت ہم نے اس اپنے سے طاقتور چیز کا سینہ چیر کر اس میں سے اپنی ضرورت کی چیزیں تیار کر رہے ہیں اللہ نے بہت ہی طاقت عطا کی ہے اور اج مجھے بتائیں کہ میں یہ جو تصاویر اپ کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں کیا یہ تصاویر یہ اس بات کی گواہی نہیں دیتی کہ ایک تو میں نے اس منظر کو تصویر میں قید کر لیا ہے اور اس کو قید اپنے علم سے اور اس ٹیکنالوجی کی مدد سے کیا ہے جو ہم نے ہم انسانوں نے علم کی بدولت تیار کی ہے اور یہ علم کس نے عطا کیا یہ علم اللہ نے عطا کیا اور ہم انسانوں کو کس نے پیدا کیا اللہ نے پیدا کیا اور وہ ٹیکنالوجی اللہ نے انسان کے دماغ میں رکھی ہے جو اج تک کوئی انسان تیار نہیں کر سکا اور یہ جو خوبصورت قدرت کے مناظر اپ تصاویر میں دیکھ رہے ہیں کیا ہم انسان ان کو برش سے بنا تو سکتے ہیں لیکن کیا ہم حقیقت میں ان کا نظارہ کر سکتے ہیں ان میں گھوم سکتے ہیں ان میں چہل سکتے ہیں ان میں پرندے اڑ سکتے ہیں نہیں نا تو پھر کیوں نہ اؤ اللہ کا شکر ادا کریں اور خوبصورت قدرت کے نظاروں سے لطف اندوز ہوں اور تسخیر کریں اس کائنات کو اپنے لیے اور انسانوں کے لیے تاکہ ہم ارے یہ کائنات کا ہر ذرہ فائدہ مند ثابت ہو
When I saw the beautiful green fields and then saw the birds flying and then saw the branches of the trees dancing in the wind, I realized how much Allah Almighty has created everything in a discipline. If we reflect on these images, we see the existence of a universe. What kind of existence is that? This existence that there are green fields, birds are flying above, insects are present inside the green fields, and beautiful birds are sitting on beautiful trees, talking, chirping, singing, resting in their nests. A life is going on, a movement is taking place. Everything is also thanking Allah Almighty and enjoying the beautiful views. We are also a character in them. We are also feeling happy seeing the green fields. The birds are also feeling happy. The trees are also swaying and the birds sitting on the trees are also swaying. In the same way, everything in this universe is swaying and remembering Allah and calling upon Allah Almighty. If God is ever present and is giving thanks to Him, then we humans should also always give thanks to God and, upon seeing these sights, acknowledge His power, His power, His power, His power, that God Almighty is very beautiful, very beautiful, and an example of His beauty is that He created the entire universe beautifully.
جب میں نے خوبصورت سرسبز کھیتوں کو دیکھا اور پھر پرندوں کو اڑتے ہوئے دیکھا اور پھر درختوں کی ٹہنیوں کو ہوا سے ناچتے دیکھا تو میں نے محسوس کیا کہ کس قدر اللہ رب العزت نے ہر چیز کو ایک ڈسپلن میں پیدا کیا ہے اگر ہم غور کریں ان تصاویر پر تو ہمیں ایک کائنات کا وجود نظر اتا ہے وہ کون سا وجود وہ یہ وجود کہ سر سبز کھیت ہیں اوپر پرندے اڑ رہے ہیں سر سبز کھیتوں کے اندر حشرات موجود ہیں اور خوبصورت درختوں کے اوپر خوبصورت پرندے بیٹھے ہیں گفتگو کر رہے ہیں چہک رہی ہے گیت گا رہے ہیں اپنے گھونسلوں میں ارام کر رہے ہیں ایک زندگی چل رہی ہے ایک چہل پہل ہے ہر چیز اللہ رب العزت کا شکر بھی ادا کر رہی ہے اور خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز بھی ہو رہی ہے ہم بھی ان میں ایک کردار ہیں ہم بھی سرسبز کھیتوں کو دیکھ کر خوشی محسوس کر رہے پرندے بھی خوشی محسوس کر رہے ہیں درخت بھی جھوم رہے ہیں اور دختوں پر بیٹھے پرندے بھی جھوم رہے ہیں اور اسی طرح یہ کائنات کی ہر چیز جھوم کر اللہ کا ذکر کر رہی ہے اور اللہ رب العزت کو پکار رہی ہے اور اس کا شکر ادا کر رہی ہے تو ہم انسان بھی اللہ کا ہر وقت شکر ادا کریں اور ان نظاروں کو دیکھ کر اس کی قدرت کو اس کی قدرت کو اس کی قدرت کو تسلیم کریں کہ اللہ رب العزت بہت حسین ہے بہت خوبصورت ہے اور اس کی خوبصورتی کی یہ مثال ہے کہ اس نے پوری کائنات کو خوبصورت تخلیق کیا
There are about 40 pictures in my article today that I have made with my mobile phone. Each picture is a color, a life, a ray, a hope, a story and a creation. We have to understand and feel how beautiful the views are. If we feel a picture for a while and get lost in its depth, we will get to see many views. It is not just lush fields, it is not just beautiful trees and birds, and it is not the beautiful words of my article, but it is reality and we can only accept and feel this reality when we get lost in it, when we go into its depth, when we accept the creation of Allah and thank Allah Almighty. These are some of the pictures that I have made today. I hope you like them.
میری اج کے ارٹیکل میں تقریبا 40 کے قریب تصاویر ہیں جو میں نے اپنے موبائل فون سے بنائی ہے ہر تصویر ایک رنگ ہے ایک زندگی ہے ایک کرن ہے ایک امید ہے ایک کہانی ہے اور ایک تخلیق ہے اور اس کو ہم نے سمجھنا ہے محسوس کرنا ہے کہ کس قدر خوبصورت نظارے ہیں اگر ہم ایک تصویر کو تھوڑی سی دیر کے لیے محسوس کریں اور اس کی گہرائی میں کھو جائیں تو ہمیں بہت سے نظارے دیکھنے کو ملیں گے یہ صرف سرسبز کھیت نہیں ہے یہ صرف خوبصورت درخت اور پرندے نہیں ہیں اور یہ میرے ارٹیکل کے خوبصورت الفاظ نہیں ہیں بلکہ یہ حقیقت ہے اور یہ حقیقت اسی وقت ہم تسلیم کر سکتے ہیں محسوس کر سکتے ہیں جب ہم اس میں کھو جائیں گے جب ہم اس کی گہرائی میں جائیں گے جب ہم اللہ کی تخلیق کو تسلیم کریں گے اور اللہ رب العزت کا شکر ادا کریں گے تو یہ تصاویر کچھ میں نے اج بنائی ہیں امید ہے اپ کو اچھی لگیں گی
The purpose of my article today is only that we make our lives beautiful and conquer this universe that Allah has created and if we do not want to forget all our troubles and sorrows and want to turn them into happiness, then we have to befriend every particle of this universe and then along with friendship we have to systematically feel the beautiful sights of this nature and when we feel it, our sorrows and sorrows will absorb these beautiful sights of nature and give us happiness. Just get out of your room, get out of the four walls of your house, remove loneliness and create beauty in your journey, make good friends, give birth to good thoughts, make friends with people of good character and then feel this beautiful nature, then every particle of this universe will pave the way for us to success, every particle of this universe will encourage us to turn our failures and our cowardice into successes, our courage will increase and we will move forward and this can happen only when we give this beautiful nature to Allah. We will please Allah and follow His commands. May Allah grant us and all of us the ability to do good deeds and grant us success in this world and the hereafter. Thank you all very much for reading my article today.
میرے اج کے ارٹیکل کا مقصد صرف یہی ہے کہ ہم اپنی زندگی کو خوبصورت بنائیں اور اللہ نے جو یہ کائنات تخلیق فرمائی ہے ہم اس کائنات کو تسخیر کریں اور ہم اپنی تمام تر مصیبتوں دکھوں کو اگر بھول نہ چاہتے ہیں ان کو خوشیوں میں بدلنا چاہتے ہیں تو پھر ہمیں اس کائنات کے ہر ذرے سے دوستی کرنی ہوگی اور پھر دوستی کے ساتھ ساتھ ہمیں اس قدرت کے خوبصورت نظاروں کو منظم طریقے سے محسوس کرنا ہوگا اور ہم جب محسوس کریں گے تو ہمارے دکھ غم یہ خوبصورت قدرت کے نظارے اپنے اندر سمو لیں گے اور ہمیں خوشیاں عطا کریں گے ذرا اپنے کمرے سے باہر نکلے اپنے گھر کی چار دیواری سے باہر نکلو تنہائی کو دور کرو اور اپنے سفر میں خوبصورتی پیدا کرو اچھے دوست بناؤ اچھے خیالات کو جنم دو اچھی کردار کے لوگوں سے دوستیاں کرو اور پھر اس کو خوبصورت قدرت کو محسوس کرو تو یہ کائنات کا ہر ذرہ ہمارے لیے کامیابی کے لیے راستے ہموار کرے گا ہماری ناکامیوں کو ہماری بزدلیوں کو یہ کائنات کا ہر ذرہ کامیابیوں میں بدلنے کے لیے ہمیں حوصلہ افزائی دے گا ہمارا حوصلہ بڑھے گا اور ہم اگے کی طرف بڑھیں گے اور یہ اسی وقت ہو سکتا ہے جب ہم اس خوبصورت قدرت کو اللہ رب العزت کو خوش کریں گے اور اس کے بتائے ہوئے احکامات پر عمل کریں گے اللہ ہمیں اور ہم سب کو نیک عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمیں دنیا و اخرت میں کامیابیاں عطا فرمائے اپ سب کا بہت بہت شکریہ کہ اپ نے میرا اج کا ارٹیکل پڑھا.