Along with roaming around Karachi city, arrangements for feasts are also being made. Some of our relatives live in this city, and whenever we visit, these dear ones invite us and warmly welcome us.
Two of my cousins live in Karachi, and whenever we visit the city, we are invited as guests and called for dinner. The good thing is their cooking style is unique and very delicious.
We were fortunate to meet some other relatives in Karachi, which made us happy. The night before yesterday, we got the chance to visit these relatives' homes and enjoy the feast.
It felt very nice to see all the relatives together. I have shared some of the best and most memorable pictures with you all, which I’m sure you liked.
In one picture, you can see me and my two cousins, along with our children, while we are cutting a cake. Since childhood, we have been close relatives and best friends. From childhood, we have cared for each other and spent good times together.
About ten years ago, we were together, and at that time, none of us were married, and we didn’t have any children either. Instead, we were single, and that was a wonderful and memorable time. But if we talk about now, all three of us are married and have children, as shown in the picture.
The night before yesterday was the 13th of Rajab, which is a very special day in Islamic history. It was the birth anniversary of Hazrat Ali (AS), and Pakistani people celebrate this night with joy, meet each other, and arrange delicious meals.
We also ordered cakes on this occasion and arranged a wonderful meal. At this feast, you could see colorful dishes and different flavors of cakes.
The dinner was extremely delicious, and a variety of dishes were served, such as sweet rice, kofta curry, chicken curry, shami kebabs, spinach, fries, bread, salad, cold drinks, yogurt, and cakes as dessert.
It was a wonderful and memorable night where all the relatives gathered together and enjoyed amazing food. At the end of the program, we cut cakes and enjoyed the desserts.
I would like to thank my cousin Zeeshan Haider, who honored us and arranged such a fantastic meal.
Original Content in Urdu, translated using ChatGPT
کراچی شہر میں گھومنے کے ساتھ ساتھ دعوت کا بھی اہتمام ہو رہا ہے، اس شہر میں ہمارے کچھ رشتہ دار بھی مقیم ہیں اور ہم جب بھی اس شہر کا وزٹ کرتے ہیں تو ہمارے یہ عزیز ہمیں دعوت کرتے ہیں اور ہماری استقبال کرتے ہیں۔
میرے دو کزنز کراچی میں مقیم ہیں اور ہم جب بھی اس شہر کی طرف آتے ہیں تو ہمیں مہمان کے طور پر دعوت دی جاتی ہے اور ڈنر پر بلایا جاتا ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ ان کے کھانے پکانے کا انداز ہی کچھ اور ہے اور بہت ہی مزیدار ہوتا ہے۔
ہماری خوش نصیبی ہے کہ کراچی میں آئے تو کچھ اور رشتہ داروں سے بھی ملاقات ہوئی جن سے مل کر خوشی ہوئی۔ پرسوں رات ہمیں یہ موقع دیا گیا کہ ان رشتہ داروں کے گھر جا کر دعوت کے مزے لیں۔
بہت ہی اچھا لگا سارے رشتہ داروں کو ایک ساتھ دیکھ کر۔ میں نے کچھ بہترین اور یادگار تصویریں آپ لوگوں کے ساتھ شیئر کی ہیں جو یقیناً آپ کو پسند آئی ہوں گی۔
ایک تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں جہاں میں اور میرے دو کزنز ہیں، ساتھ میں ہمارے بچے بھی ہیں جب ہم کیک کاٹ رہے ہیں۔ ہم بچپن سے ایک دوسرے کے قریبی رشتہ دار اور بہترین دوست ہیں۔ بچپن سے ہم نے ایک دوسرے کا بہت خیال رکھا اور اچھا وقت گزارا۔
تقریباً دس سال پہلے ہم ایک ساتھ تھے، اور اس وقت ہماری شادی بھی نہیں ہوئی تھی، نہ ہی کوئی بچے تھے۔ بلکہ ہم لوگ سنگل تھے جو ایک بہترین اور یادگار وقت تھا۔ لیکن اگر اب کی بات کریں تو ہم تینوں کی شادی ہو چکی ہے اور اب ہمارے بچے ہیں جو تصویر میں دکھائے گئے ہیں۔
پرسوں رات، 13 رجب کی رات تھی، جو اسلامی تاریخ کا ایک بہترین دن رہا ہے۔ اس رات کو حضرت علی علیہ السلام کی ولادت کا دن تھا جہاں پر پاکستانی لوگ اس رات کو خوشیاں مناتے ہیں اور ایک دوسرے سے عید ملتے ہیں اور ساتھ میں بہترین کھانوں کا اہتمام کرتے ہیں۔
ہم نے بھی اس موقع پر کیک آرڈر کیے اور بہترین کھانے کا اہتمام کیا۔ اس دعوت پر رنگ برنگے کھانے دیکھ سکتے ہیں اور ساتھ میں مختلف فلیور کے کیکس بھی دیکھ سکتے ہیں۔
ڈنر انتہائی لذیذ تھا اور مختلف کھانوں کا اہتمام کیا گیا تھا، جیسے کہ میٹھے چاول، کوفتہ ترکاری، مرغی ترکاری، شامی کباب، پالک، فرائز، روٹی، سلاد، کولڈ ڈرنکس، دہی، اور سویٹ میں کیکس کا انتظام تھا۔
یہ ایک بہترین اور یادگار رات رہی جہاں پر سارے رشتہ دار ایک ساتھ رہے اور بہترین کھانے سے لطف اندوز ہوئے۔ پروگرام کے آخر میں کیکس کاٹے اور میٹھے کا بھی مزہ لیا۔
میں اپنی طرف سے اپنے کزن ذیشان حیدر کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہمیں عزت بخشی اور اتنے بہترین کھانے کا اہتمام کیا۔
I hope you find this post interesting and I hope you will like it. If you like the post, please leave feedback in the comments section so that the next one will be even better. Thank you for sticking with me until the end.
TWITTER TELEGRAM HIVE WHATSAPP DISCORD