اسلام علیکم دوستو امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے اور اپنے کاموں میں لگے ہوں گے میں صبح 6 بجے اٹھ کر مسجد میں چلا گیا وہاں پر نماز ادا کی اور قرآن پاک کی تلاوت کیقرآن پاک کی تلاوت کرنے کے بعد میں باہر واک کے لئے جاتا ہوں اس وقت سورج نکل رہا ہوتا ہے اور یہ بہت خوبصورت منظر ہوتا ہے
صبح سویرے سورج کا یہ منظر میں اپنے موبائل میں تصویر کے طور پر قید کر لیتا ہوں اور آپ لوگوں کے سامنے پیش کرتا ہوں
جہاں میں واقع کے لئے جاتا ہوں قبرستان میں قریب ہی ایک کھجور کا بہت ہی خوبصورت اور بہت بڑا درخت ہے جو تقریبا ستر سال سے بھی زیادہ پرانا ہوگا میں نے اس کی بھی تصویر آپ لوگوں کے لئے قید کی ہے
اس کھجور کے درخت کی بلندی کو دیکھ کر آپ خود ہی اندازہ لگا سکتے ہونگے کہ یہ کتنا پرانا ہے
قبرستان سے آگے میں فصلوں کی طرف چلا گیا وہاں پر دیکھا تو میرے انکل پانی لگا رہے تھے میں نے وہاں پر ان لوگوں سے گپ شپ کی اور پھر وہاں سے میں آگے چلا گیا
تھوڑے ہی فاصلے پر کھڑا ٹربائن کے نال سے پانی ٹھا ٹھیں مار رہا تھا اور بہت خوبصورت منظر پیش کر رہا تھاپھر میں وہاں سے گھر واپس آ گیا اور ناشتہ کیا ناشتہ کرنے کے بعد میں اپنی دکان پر کام کرنے کے لیے بیٹھ گیا
میں نے سارا دن دکان پر کام کیا اور عصر کی نماز کے بعد میں گیم کھیلنے کے لیے چلا گیا اور گیم کھیلنے کے بعد میں گھر واپس آ گیا
اور جوں ہی گھر میں داخل ہوا تو مجھے کراکری کی دکان پر جانے کا کہا گیا اور کچھ چیزیں لکھ کر دی گئیں
میں وہاں سے وہ سامان خرید کر واپس آ گیا مغرب کی نماز پڑھی ہے نماز پڑھنے کے بعد میں گھر واپس آیا توکھانا تیار تھا کھانا کھایا اور اس کے بعد میں اپنی روٹین کے مطابق پوسٹ لکھنا شروع کر دی اور آپ کے سامنے پیش کر دی اچھی لگے تو راۓ کا اظہار ضرور کریں
Manshion :