آج کا دن میرے لئے بہت اچھا تھا آج کام بہت اچھا ہوا ہے
آج میں نے تین جوڑے کپڑوں کے سلائی کیے
آج میں تھک بھی بہت زیادہ گیا ہوں اور میں لیفٹ
سکیم سمند والا کی جگہ تھوڑی دیر کے لیے گیا تھا وہاں پر کام لگا ہوا ہے تو میں نے سوچا کہ کیوں نہ آج وہاں پر جاکر کام کا جائزہ لیا جائے
یہ لفٹ سکیم انیس سو پینسٹھ کی جنگ سے پہلے بنائی گئی تھی
اس کا سنگ بنیاد ملک آف کالاباغ امیر محمد خان نے رکھا یہ اس کی کوشش سے بنائی گئ
یہ سکیم ہزاروں ایکڑ رقبہ سیراب کرتی ہے
اس کی بلندی پہ 30 فٹ تک ہے اور اس میں چھ موٹریں کام کرتی ہیں جو بیک وقت چلتی رہتی ہیں اور پانی دیتی ہی
یہ میانوالی سے 14 کلومیٹر کی دوری پر کالاباغ روڈ پر واقع ہے اور بہت خوبصورت جگہ ہے اس کا ایک خوبصورت پارک بھی ہے جو بہت خوبصورت ہے
تقریبا دو کلو میٹر کی دوری پر اس سے آگے تین نہریں نکلتی ہیں جو مختلف جگہوں پر جا کر پانی مہیا کرتی ہیں
;یہ سکیم پر تقریبا پندرہ سے سولہ ملازمین کام کرتے ہیں جو دن اور رات کو ڈیوٹی سرانجام دیتے ہیں
یہ دریائے سندھ سے نکلنے والی تھل کینال سے تقریبا 35 کلو میٹر کی دوری سے آنے والی نہر میں سے نکلتی ہے یہ کالاباغ سے 35 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے<
اس کے ساتھ ایک گریڈاسٹیشن بھی ہے اور ایک پٹرولنگ پولیس کی چوکی بھی ہے
گریڈ اسٹیشن سے اسے بجلی مہیا کی جاتی ہے اور پٹرولنگ پولیس جو کہ اس کے ساتھ ہے وہ اس کی دیکھ بھال بھی کرتے ہیں اور اس کی سیکورٹی بھی سرانجام دیتے ہیں
سن 1965 کے بعد سے آج پھر دوبارہ اس کی جو دوبارہ کی نئی مشینری انسٹال کی جا رہی ہے یہ عمران خان پاکستان کے وزیراعظم کا حلقہ ہے اور اس کی مرہون منت یہ کام ہو رہا ہے
یہاں پر بغیر اجازت اندر جانا منع ہے یہاں بہت سیکورٹی کے انتظامات ہوتے ہیں یہ بہت حساس جگہ ہے اس لیے یہاں پر جانا بہت مشکل ہے میں نے بڑی مشکل سے اجازت لی اور یہاں پر اپنی تصویر نکالیں
یہ ہمارے ملک اور قوم کا بہت بڑا اثاثہ ہے کیونکہ اس سے بہت ہی زمین سیراب ہوتی ہیں اور ہمارے ملک کو بہت سی جو خوراک کی کمی پیش آتی ہے وہ یہاں سے حاصل ہوتی ہے